سلسله احاديث صحيحه
الفتن و اشراط الساعة والبعث -- فتنے، علامات قیامت اور حشر

ظالم حکمران اور دین میں غلو کرنے والے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سفارش سے محروم
حدیث نمبر: 3734
-" صنفان من أمتي لن تنالهما شفاعتي، إمام ظلوم غشوم، وكل غال مارق".
سیدنا ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ‏‏‏‏میری امت کے دو قسم کے افراد کے حق میں میری شفاعت قبول نہیں ہو گی: انتہائی ظالم حکمران اور غلو کرتے کرتے دائرہ مذہب سے خارج ہو جانے والا شخص۔