سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

کائنات کی کون سی اشیاء کب پیدا کی گئیں؟
حدیث نمبر: 3887
-" خلق الله التربة يوم السبت وخلق فيها الجبال يوم الأحد وخلق الشجر يوم الاثنين وخلق المكروه يوم الثلاثاء وخلق النور يوم الأربعاء وبث فيها الدواب يوم الخميس وخلق آدم بعد العصر من يوم الجمعة آخر الخلق من آخر ساعة الجمعة فيما بين العصر إلى الليل".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہی بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا ہاتھ پکڑا اور فرمایا: اللہ تعالیٰ نے سنیچر وار کو مٹی، اتوار کو پہاڑ، سوموار کو درخت، منگل کو مکروہ چیزیں، بدھ کو نور، جمعرات کو چوپائے پیدا کئے اور آدم علیہ السلام جو کہ آخری مخلوق تھے، کو جمعہ کے روز بعد از وقت عصر جمعہ کی آخری گھڑی میں پیدا کیا، یہ گھڑی عصر سے رات (‏‏‏‏غروب آفتاب) تک کے وقت کے مابین ہوتی ہے۔