سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

ایک ہوا ہے، لیکن کسی کے لیے رحمت اور کسی کے لیے زحمت
حدیث نمبر: 3893
-" الريح تبعث عذابا لقوم، ورحمة لآخرين".
سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایک قسم کی ہوا بھیجی جاتی ہے، لیکن وہ کسی قوم کے لیے عذاب اور کسی کے لیے رحمت بن کر آتی ہے۔