سلسله احاديث صحيحه
المبتدا والانبياء وعجائب المخلوقات -- ابتدائے (مخلوقات)، انبیا و رسل، عجائبات خلائق

بےصبری کا انجام
حدیث نمبر: 3898
-" كان فيمن كان قبلكم رجل به جرح، فجزع فأخذ سكينا، فحز بها يده فما رقأ الدم حتى مات، قال الله عز وجل: بادرني عبدي بنفسه فحرمت عليه الجنة".
سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم سے پہلے والے لوگوں میں ایک آدمی زخمی ہو گیا، اس نے بےتابی کا اظہار کرتے ہوئے چھری سے اپنا ہاتھ کاٹ دیا اور خون نہ رکنے کہ وجہ سے وہ فوت ہو گیا۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: میرا بندہ مجھ سے سبقت لے گیا ہے، (‏‏‏‏یعنی میری تقدیر پر راضی نہ ہوا اور خود فیصلہ کر دیا) لہٰذا میں نے اس پر جنت حرام کر دی ہے۔ ‏‏‏‏