سلسله احاديث صحيحه
الجنة والنار -- جنت اور جہنم

جنت میں جنتی کی زندگی کی کیفیت
حدیث نمبر: 3931
-" من يدخل الجنة ينعم لا يبأس لا تبلى ثيابه ولا يفنى شبابه".
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو جنت میں داخل ہو گا، وہ (‏‏‏‏ہمیشہ) خوشحال رہے گا، کبھی بدحال نہیں ہو گا، اس کے کپڑے بوسیدہ نہیں ہوں گے اور اس کی جوانی ماند نہیں پڑے گی۔