سلسله احاديث صحيحه
وصايا رسول الله صلى الله عليه وسلم -- وصایائے نبوی

نیکی کرنے کی نبوی وصیت، ہاتھ کو صرف خیر و بھلائی کی طرف بڑھایا جائے
حدیث نمبر: 4092
-" املك يدك، وفي رواية: لا تبسط يدك إلا إلى خير".
سیدنا اسود بن اصرم محاربی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اﷲ کے رسول! مجھے کوئی وصیت فرمائیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اپنے ہاتھ کو قابو میں رکھ۔ اور ایک روایت میں ہے: ہاتھ کو نہ پھیلا، مگر خیر و بھلائی کی طرف۔