مختصر صحيح بخاري
وضو کا بیان

ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب کرنا (نہ چاہیے)۔
حدیث نمبر: 177
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: تم میں سے کوئی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں، جو بہتا ہوا نہ ہو، پیشاب نہ کرے (کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اسے) پھر (کبھی) اسی (پانی) میں غسل کرنا پڑے۔