مختصر صحيح بخاري
نماز خوف کا بیان

نماز خوف پیادہ اور سوار (دونوں حالتوں میں پڑھائی جا سکتی ہے)۔
حدیث نمبر: 525
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما دوسری روایت میں (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان نقل) فرماتے ہیں کہ اگر دشمن، ان (مسلمان سپاہیوں) سے زیادہ ہوں تو (یہ مسلمان سپاہی) پیادہ اور سوار (جس طرح ممکن ہو نماز) پڑھ لیں۔