مختصر صحيح بخاري
زکوٰۃ کے بیان میں

کون سا صدقہ (ثواب میں) افضل ہے؟
حدیث نمبر: 716
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک شخص آیا اور اس نے دریافت کیا کہ یا رسول اللہ! کون سا صدقہ ثواب میں زیادہ ہے؟ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’ ’ یہ کہ تو صدقہ اس حال میں دے کہ تو صحیح ہو مال و دولت کا خواہشمند ہو، فقیری سے ڈرتا ہو اور مالدار ہونے کی آرزو رکھتا ہو۔ اور (صدقہ دینے میں) اتنی دیر مت کر کہ جب جان حلق میں پہنچ جائے اور تو کہے کہ اتنا مال فلاں شخص کو دے دینا اور اتنا فلاں کو حالانکہ اب تو وہ مال فلاں شخص (یعنی وارث) کا ہو چکا۔