مختصر صحيح بخاري
روزے کے بیان میں

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمانا: ”ہم لوگ نہ لکھنا جانتے ہیں نہ حساب جانتے ہیں۔“۔
حدیث نمبر: 931
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہم امی (ان پڑھ) لوگ ہیں، حساب کتاب نہیں جانتے، (پھر انگلیوں کے اشارے سے بیان فرمایا کہ) مہینہ اس طرح اور کبھی اس طرح ہوتا ہے یعنی کبھی انتیس دن کا اور کبھی تیس دن کا۔