مختصر صحيح بخاري
خریدوفروخت کے بیان میں

خریدوفروخت میں نرمی اور آسانی کرنا بہتر ہے۔
حدیث نمبر: 994
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ اس شخص پر رحم کرے جو بیچتے وقت اور خریدتے وقت اور تقاضا کرتے وقت نرمی اور فیاضی سے کام لے۔