مختصر صحيح بخاري
جہاد اور جنگی حالات کے بیان میں

جس نے لڑائی میں کمزور (یعنی غریب) لوگوں اور نیکوں کے ذریعہ سے مدد چاہی۔
حدیث نمبر: 1251
فاتح ایران سیدنا سعد بن وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان کا خیال تھا کہ انہیں دوسرے بہت سے صحابہ پر (اپنی مالداری اور بہادری کی وجہ سے) فضیلت حاصل ہے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تم کو تمہارے کمزور لوگوں کی وجہ سے مدد دی جاتی ہے اور رزق دیا جاتا ہے۔