مختصر صحيح بخاري
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے فضائل مناقب

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دامادوں کا بیان۔
حدیث نمبر: 1539
سیدنا مسور بن مخرمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو بنی عبد شمس میں سے اپنے ایک داماد ابوالعاص بن الربیع (رضی اللہ عنہ) کا ذکر کرتے ہوئے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کی تعریف کی کہ انھوں نے دامادی کا پورا پورا حق ادا کیا اور فرمایا: انھوں نے جو بات کہی، سچی کہی اور جو وعدہ کیا اسے پورا کیا۔