مختصر صحيح بخاري
تفسیر قرآن ۔ تفسیر سورۃ الزمر

اللہ تعالیٰ کے قول ”اور (جب پہلا) صور پھونک دیا جائے گا تو زمین و آسمان کے سب لوگ بیہوش ہو کر گر پڑیں گے“ (سورۃ الزمر: 68) کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1772
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: دونوں صوروں کا درمیانی عرصہ چالیس کا ہے۔ لوگوں نے سیدنا ابوہریرہ سے کہا کہ چالیس روز کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا کہ چالیس برس کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا۔ (سائل نے) کہا چالیس مہینوں کا؟ انھوں نے کہا میں نہیں کہہ سکتا (اور کہا کہ قبر میں): سوائے ریڑھ کی ہڈی کے انسان کا تمام بدن گل جاتا ہے اور اسی (ریڑھ کی ہڈی) اور انسان کا تمام بدن (دوبارہ) جوڑا جائے گا۔