مختصر صحيح بخاري
آداب کا بیان

انسانوں اور حیوانوں پر شفقت کرنا۔
حدیث نمبر: 2020
سیدنا جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی پر رحم نہ کرے (تو اللہ تعالیٰ کی طرف سے) اس پر بھی رحم نہ کیا جائے گا۔