مختصر صحيح بخاري
حدود ( سزاؤں ) کا بیان

کس قدر چرانے میں چور کا ہاتھ کاٹا جائے۔
حدیث نمبر: 2164
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا ہی سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں چور کا ہاتھ ڈھال یا سپر کی قیمت سے کم میں نہ کاٹا جاتا تھا (اور ان دونوں میں سے ہر ایک چیز قیمت والی ہے)۔