سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے۔ ”بارہ امیر ہوں گے۔“ اور (اس کے آگے) ایسا کلمہ فرمایا جو میں نے نہیں سنا میرے والد نے (جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریب بیٹھے تھے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یوں) فرمایا ہے: ”وہ سب قریش میں سے ہوں گے۔“
حدیث نمبر: 2209M
(شہادت کی موت کی تمنا کرنے کے سلسلے میں حدیث گزر چکی ہے، دیکھئیے کتاب: ایمان کا بیان۔۔۔ باب: اللہ کی راہ میں جہاد کرنا ایمان میں سے ہے)`۔