مختصر صحيح مسلم
المساجد

مسجد میں داخل ہوتے وقت کیا دعا پڑھیں؟
حدیث نمبر: 247
سیدنا ابوحمید (یا سیدنا ابواسید) رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی مسجد میں آئے تو کہے کہ اے اللہ میرے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اور جب نکلے تو کہے اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل یعنی رزق اور دنیا کی نعمتیں مانگتا ہوں۔