مختصر صحيح مسلم
حج کے مسائل

یوم النفر (بارھویں ذوالحجہ) کو وادی محصب میں اترنا اور اس میں نماز ادا کرنا۔
حدیث نمبر: 748
ام المؤمنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ ابطح (محصب) میں اترنا کوئی سنت (مؤکدہ) نہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو صرف اس لئے وہاں اترے تھے کہ وہاں سے نکلنا آسان تھا جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم (منیٰ سے مکہ کی طرف) نکلے۔