مختصر صحيح مسلم
کھانے کے مسائل

”کدو“ کھانے کے بیان میں۔
حدیث نمبر: 1314
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک شخص نے دعوت کی تو میں بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ گیا، شوربا آیا جس میں کدو تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بڑے مزے سے کدو کھانا شروع کیا۔ جب میں نے یہ دیکھا تو میں کدو کے ٹکڑے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف ڈالتا تھا اور خود نہیں کھاتا تھا۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ اس روز سے مجھے کدو پسند آ گیا۔