مختصر صحيح مسلم
لباس اورزیب و زینت کے بیان میں

ریشمی کپڑا پھاڑ کر عورتوں کے لئے دوپٹے بنانا۔
حدیث نمبر: 1343
امیرالمؤمنین خلیفہ راشد سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اکیدر دومہ کے بادشاہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ریشمی کپڑے کا تحفہ بھیجا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وہ مجھے دے دیا اور فرمایا کہ اس کو پھاڑ کر تینوں فاطمہ کے دوپٹے (ایک سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا اور دوسری سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی والدہ فاطمہ بنت اسد کا اور تیسری فاطمہ بنت حمزہ رضی اللہ عنہا کا) بنا لو۔