صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي -- کتاب: غزوات کے بیان میں
12. بَابٌ:
باب:۔۔۔
حدیث نمبر: 4027
حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، أَخْبَرَنَا هِشَامٌ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ الزُّبَيْرِ، قَالَ:" ضُرِبَتْ يَوْمَ بَدْرٍ لِلْمُهَاجِرِينَ بِمِائَةِ سَهْمٍ".
ہم سے ابراہیم بن موسیٰ نے بیان کیا، کہ ہم کو ہشام نے خبر دی، انہیں معمر نے، انہیں ہشام بن عروہ نے، انہیں ان کے والد نے اور ان سے زبیر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ بدر کے دن مہاجرین کے سو حصے لگائے گئے تھے۔
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:4027  
4027. حضرت زبیر ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ بدر کے روز مہاجرین کے لیے سو حصے مقرر کیے گئے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4027]
حدیث حاشیہ:
مہاجرین کے پاس تین گھوڑے بھی تھے مال غنیمت میں سے ہر گھوڑے کے دو، دو حصے لگائے گئے تھے۔
کچھ لوگ کام کی وجہ سے شریک نہ ہو ئے تھے، البتہ ان کا حصہ مال غنیمت میں لگایا تھا اس اعتبار سے مہاجرین کے لیے مال غنیمت سے سو حصے مقرر کیے گئے۔
حافظ ابن حجر ؒ کہتے ہیں یہ توجیہ اچھی ہے لیکن میرے نزدیک بہتر یہ ہے کہ مال غنیمت کے کل حصے سو تھے جن میں بیس حصے خمس کے نکال کر باقی اسی (80)
حصے مہاجرین پر تقسیم ہوئے۔
مہاجرین کی تعداد تقریباً اسی (80)
تھی اس اعتبار سے مال غنیمت کے سو حصے کیے گئے تھے۔
(فتح الباري: 407/7)
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث/صفحہ نمبر: 4027