مختصر صحيح مسلم
ذکر کے بیان میں

صبح کی نماز کے بعد تسبیح کہنے کا بیان۔
حدیث نمبر: 1903
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص صبح اور شام کو سبحان اللہ وبحمدہ سو بار کہہ لے تو قیامت کے دن اس سے بہتر کوئی شخص عمل لے کر نہ آئے گا مگر جو اتنا ہی یا اس سے زیادہ کہے۔