بلوغ المرام
كتاب الطهارة -- طہارت کے مسائل
6. باب نواقض الوضوء
وضو توڑنے والی چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 74
وعن أنس بن مالك رضي الله عنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم احتجم وصلى،‏‏‏‏ ولم يتوضأ. أخرجه الدارقطني،‏‏‏‏ ولينه.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پچھنے لگوائے اور نیا وضو کئے بغیر نماز ادا کی۔
اسے دارقطنی نے روایت کیا ہے اور اسے کمزور کہا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الدار قطني: 1 /151، 152، فيه صالح بن مقاتل وليس بالقوي وأبوه غير معروف، وفيه علة أخري.»