بلوغ المرام
كتاب الصلاة -- نماز کے احکام
8. باب سجود السهو وغيره
سجود سہو وغیرہ کا بیان
حدیث نمبر: 272
وعنه: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم سجد بالنجم. رواه البخاري
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «النجم» میں سجدہ تلاوت کیا۔ (بخاری)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب سجود المسلمين مع المشركين، حديث:1071.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 272  
´سجود سہو وغیرہ کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے یہ بھی مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۃ «النجم» میں سجدہ تلاوت کیا۔ (بخاری) «بلوغ المرام/حدیث: 272»
تخریج:
«أخرجه البخاري، سجود القرآن، باب سجود المسلمين مع المشركين، حديث:1071.»
تشریح:
اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ نماز میں سورۂ نجم کا سجدہ مشروع ہے۔
جو مفصل سورتوں میں سجدۂ تلاوت کے قائل نہیں‘ انھیں غور کرنا چاہیے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 272