بلوغ المرام
كتاب الصلاة -- نماز کے احکام
11. باب صلاة المسافر والمريض
مسافر اور مریض کی نماز کا بیان
حدیث نمبر: 342
وعن عائشة رضي الله عنها: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يقصر في السفر ويتم ويصوم ويفطر. رواه الدارقطني ورواته ثقات إلا أنه معلول والمحفوظ عن عائشة من فعلها وقالت:" إنه لا يشق علي." أخرجه البيهقي.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سفر میں قصر اور اتمام دونوں پر عمل فرماتے تھے نیز روزہ رکھتے بھی تھے اور افطار بھی کر لیتے تھے۔ (دارقطنی) اس کے راوی ثقہ ہیں، مگر حدیث معلول ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے ذاتی فعل کی صورت میں محفوظ ہے اور سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا کہ روزہ مجھ پر گراں نہیں۔ بیہقی نے اس کی تخریج کی ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:2 /189 وقال: "هذا إسناد صحيح" والعلة مردودة، والبيهقي:3 /143، وله شاهد صحيح عند النسائي في سننه الصغري، وسنده صحيح.»