بلوغ المرام
كتاب الصلاة -- نماز کے احکام
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 357
وعن جابر رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم كان يخطب قائما فجاءت عير من الشام فانفتل الناس إليها حتى لم يبق إلا اثنا عشر رجلا. رواه مسلم.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ شام سے ایک تجارتی قافلہ آ گیا۔ سب لوگ اس قافلہ کی طرف چھٹ گئے صرف بارہ آدمی خطبہ سننے کے لئے باقی رہ گئے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الجمعة، باب قوله تعالي: (وإذا راوا تجارة أو لهوًا انفضوا اليها)، حديث:863.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 357  
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کا خطبہ کھڑے ہو کر ارشاد فرمایا کرتے تھے کہ شام سے ایک تجارتی قافلہ آ گیا۔ سب لوگ اس قافلہ کی طرف چھٹ گئے صرف بارہ آدمی خطبہ سننے کے لئے باقی رہ گئے۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 357»
تخریج:
«أخرجه مسلم، الجمعة، باب قوله تعالي: (وإذا راوا تجارة أو لهوًا انفضوا اليها)، حديث:863.»
تشریح:
1. اس حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خطبہ ٔجمعہ کھڑے ہو کر دیا کرتے تھے۔
مسنون یہی ہے۔
2. اس حدیث سے یہ بھی ثابت ہوا کہ خطبہ نماز سے پہلے ہوتا تھا۔
نماز کے بعد نہیں‘ نیز ثابت ہوا کہ بارہ افراد بھی ہوں تو جمعہ درست ہے۔
شوافع نے جو چالیس کی تعداد کو ضروری قرار دیا ہے‘ وہ صحیح نہیں۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 357