بلوغ المرام
كتاب الصلاة -- نماز کے احکام
12. باب صلاة الجمعة
نماز جمعہ کا بیان
حدیث نمبر: 373
وعن سمرة بن جندب رضي الله عنه أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم كان يستغفر للمؤمنين والمؤمنات كل جمعة. رواه البزار بإسناد لين.
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بخشش (مغفرت) کی دعا فرمایا کرتے تھے۔
اسے بزار نے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البزار (كشف الأستار): 1 /307، 308. فيه يوسف بن خالد السمتي متروك متهم، وعلل أخرٰي.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 373  
´نماز جمعہ کا بیان`
سیدنا سمرہ بن جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ہر جمعہ مومن مردوں اور عورتوں کے لیے بخشش (مغفرت) کی دعا فرمایا کرتے تھے۔
اسے بزار نے کمزور سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 373»
تخریج:
«أخرجه البزار (كشف الأستار): 1 /307، 308. فيه يوسف بن خالد السمتي متروك متهم، وعلل أخرٰي.»
تشریح:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سنداً ضعیف قرار دیا ہے‘ تاہم صحیح احادیث سے ثابت ہے کہ خطیب کو جمعہ میں اپنے لیے اور دوسرے مسلمان مردوں اور عورتوں کے لیے دعائے مغفرت کرنی چاہیے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 373