بلوغ المرام
كتاب الصيام -- روزے کے مسائل
3. باب الاعتكاف وقيام رمضان
اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان
حدیث نمبر: 574
وعن ابن عباس رضي الله عنهما أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏ليس على المعتكف صيام إلا أن يجعله على نفسه» .‏‏‏‏ رواه الدارقطني والحاكم والراجح وقفه أيضا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔

تخریج الحدیث: «  أخرجه الدارقطني: 2 /199، والحاكم:1 /439 وهو شاذ، انظر السنن الكبرٰي اللبيهقي:4 /319، والموقوف هو الصحيح.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 574  
´اعتکاف اور قیام رمضان کا بیان`
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اعتکاف کرنے والے پر روزہ نہیں الایہ کہ وہ اسے اپنے آپ پر مقرر کر لے۔ اسے دارقطنی اور حاکم نے روایت کیا ہے اور اس کا بھی موقف ہونا ہی راجح ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 574]
574 فائدہ:
مذکورہ روایت میں ہے کہ اعتکاف کرنے والے کے لیے روزہ رکھنا شرط نہیں۔ اس سے مراد نذر کا اعتکاف ہے جو رمضان کے علاوہ ہو کیونکہ رمضان میں تو روزہ ویسے ہی فرض ہے، لہٰذا رمضان میں اعتکاف کے لیے روزہ شرط ہے۔ «والله اعلم» ٭
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 574