بلوغ المرام
كتاب البيوع -- خرید و فروخت کے مسائل
4. باب الرخصة في العرايا وبيع الأصول والثمار
بیع عرایا، درختوں اور (ان کے) پھلوں کی بیع میں رخصت
حدیث نمبر: 717
وعن جابر بن عبد الله رضي الله تعالى عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏لو بعت من أخيك تمرا فأصابته جائحة فلا يحل لك أن تأخذ منه شيئا بم تأخذ مال أخيك بغير حق؟» .‏‏‏‏ رواه مسلم. وفي رواية له: أن النبي صلى الله عليه وآله وسلم أمر بوضع الجوائح.
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر تو اپنے بھائی کے ہاتھ پھل فروخت کرے اور اسے کوئی آفت و مصیبت پہنچ جائے تو تیرے لئے اس سے کچھ بھی وصول کرنا حلال نہیں۔ بغیر کسی حق کے اپنے بھائی کا مال کیسے حاصل کرے گا؟ (مسلم) مسلم کی ایک دوسری روایت میں ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے آفات کے مقابلہ میں قیمتیں وضع کرنے کا حکم دیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، المساقاة، باب وضع الجوائح، حديث:1554.»