بلوغ المرام
كتاب النكاح -- نکاح کے مسائل کا بیان
5. باب الوليمة
ولیمہ کا بیان
حدیث نمبر: 894
وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏شر الطعام طعام الوليمة يمنعها من يأتيها،‏‏‏‏ ويدعى إليها من يأباها،‏‏‏‏ ومن لم يجب الدعوة فقد عصى الله ورسوله» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدترین کھانا ولیمہ کا کھانا ہے کہ آنے والے (مستحقین) کو روک دیا جاتا ہے اور جو آنے سے انکاری ہو اسے مدعو کیا جاتا ہے اور جس نے دعوت (ولیمہ) کو قبول و منظور نہ کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب الأمر بإجابة الداعي إلي دعوة، حديث:1432.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 894  
´ولیمہ کا بیان`
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بدترین کھانا ولیمہ کا کھانا ہے کہ آنے والے (مستحقین) کو روک دیا جاتا ہے اور جو آنے سے انکاری ہو اسے مدعو کیا جاتا ہے اور جس نے دعوت (ولیمہ) کو قبول و منظور نہ کیا تو اس نے اللہ اور اس کے رسول کی نافرمانی کی۔ (مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 894»
تخریج:
«أخرجه مسلم، النكاح، باب الأمر بإجابة الداعي إلي دعوة، حديث:1432.»
تشریح:
اس حدیث کا مفہوم یہ ہے کہ جس دعوت میں فقراء اور اغنیاء دونوں کو مدعو کیا گیا ہو‘ اس میں شر نہیں ہوتا۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 894