بلوغ المرام
كتاب النكاح -- نکاح کے مسائل کا بیان
5. باب الوليمة
ولیمہ کا بیان
حدیث نمبر: 895
وعنه رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏إذا دعي أحدكم فليجب،‏‏‏‏ فإن كان صائما،‏‏‏‏ فليصل،‏‏‏‏ وإن كان مفطرا فليطعم» .‏‏‏‏ أخرجه مسلم أيضا. وله من حديث جابر نحوه وقال: «‏‏‏‏إن شاء طعم وإن شاء ترك» .
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے ہی مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جب تم میں سے کسی کو دعوت (ولیمہ) پر مدعو کیا جائے تو اسے منظور کرنا چاہیئے۔ اگر وہ روزے سے ہو تو دعا کرے اور اگر روزے سے نہ ہو تو پھر اسے کھانا کھانا چاہیئے۔ (مسلم) اور مسلم میں سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے بھی اسی طرح کی روایت ہے اور اس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے کہ اگر وہ چاہے تو کھانا کھا لے اور اگر وہ چاہے تو چھوڑ دے (یعنی نہ کھائے)۔

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب لأمر بإجابة الداعي إلٰي دعوة، حديث:1431، وحديث جابر: أخرجه مسلم، النكاح، حديث:1430.»