بلوغ المرام
كتاب الحدود -- حدود کے مسائل
4. باب حد الشارب وبيان المسكر
شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان
حدیث نمبر: 1073
وعن أم سلمة رضي الله عنها عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال: «إن الله لم يجعل شفاءكم فيما حرم عليكم» أخرجه البيهقي وصححه ابن حبان.
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عزوجل نے جو چیز تمہارے لئے حرام قرار دے دی ہے اس میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔ اسے بیہقی نے تخریج کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البيهقي:10 /5، وابن حبان (الموارد)، حديث:1397، والحديث الآتي شاهد له.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1073  
´شراب پینے والے کی حد اور نشہ آور چیزوں کا بیان`
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت بیان کی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عزوجل نے جو چیز تمہارے لئے حرام قرار دے دی ہے اس میں تمہارے لئے شفاء نہیں رکھی۔ اسے بیہقی نے تخریج کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1073»
تخریج:
«أخرجه البيهقي:10 /5، وابن حبان (الموارد)، حديث:1397، والحديث الآتي شاهد له.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ کسی بھی حرام چیز میں اللہ تعالیٰ نے حقیقی شفا نہیں رکھی۔
اور ہر نشہ آور چیز چونکہ حرام ہے‘ اس لیے اس کا برائے علاج استعمال بھی ناجائز ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1073