بلوغ المرام
كتاب الجهاد -- مسائل جہاد
3. باب السبق والرمي
گھڑ دوڑ اور تیراندازی کا بیان
حدیث نمبر: 1134
وعن عقبة بن عامر رضي الله عنه قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم وهو على المنبر يقرأ:«وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏: ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي ألا إن القوة الرمي» ‏‏‏‏ رواه مسلم.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا اور وہ منبر پر کھڑے یہ (آیت) پڑھ رہے تھے «وأعدوا لهم ما استطعتم من قوة» ‏‏‏‏ تم جو کچھ اپنی قوت سے کافروں کے (مقابلہ) کے لئے تیار کر سکتے ہو تیار کرو اور گھوڑوں کے باندھنے سے۔ اور (فرماتے تھے) خبردار! قوت تیر اندازی میں ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ خبردار! قوت تیر اندازی ہے۔ (مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، الإمارة، فضل الرمي والحث عليه...، حديث:1917.»