بلوغ المرام
كتاب الأطعمة -- کھانے کے مسائل
1. (أحاديث في الأطعمة)
(کھانے کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1139
وعن ابن عباس رضي الله عنهما قال: نهى رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم عن قتل أربع من الدواب: النملة والنحلة والهدهد والصرد. رواه أحمد وأبو داود وصححه ابن حبان.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جانوروں میں سے چار کو مارنے سے منع فرمایا ہے۔ چیونٹی، شہد کی مکھی، ہدہد اور ممولا۔ اسے احمد اور ابوداؤد نے روایت کیا ہے اور ابن حبان نے اسے صحیح کہا ہے۔

تخریج الحدیث: «أخرجه أبوداود، الأدب، باب في قتل الذر، حديث:5267، وأحمد:1 /332، وابن حبان (الإحسان): 7 /463، حديث:5617.»
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 5267  
´چیونٹی مارنے کا بیان۔`
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے چار جانوروں کے قتل سے روکا ہے چیونٹی، شہد کی مکھی، ہد ہد، لٹورا چڑیا۔ [سنن ابي داود/أبواب السلام /حدیث: 5267]
فوائد ومسائل:
بعض محقیقین نے اس روایت کو حسن قرار دیا ہے۔
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث/صفحہ نمبر: 5267