بلوغ المرام
كتاب الأيمان والنذور -- قسموں اور نذروں کے مسائل
1. (أحاديث في الأيمان والنذور)
(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1186
وعن أبي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وآله وسلم قال:«‏‏‏‏لا تشد الرحال إلا إلى ثلاثة مساجد: مسجد الحرام ومسجد الأقصى ومسجدي هذا» ‏‏‏‏ متفق عليه واللفظ للبخاري.
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین مساجد کے سوا اور کسی کیلئے زیارت کی غرض سے سفر نہ کیا جائے مسجد الحرام، مسجد اقصی اور میری مسجد (مسجدنبوی)۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:578.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1186  
´(قسموں اور نذروں کے متعلق احادیث)`
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تین مساجد کے سوا اور کسی کیلئے زیارت کی غرض سے سفر نہ کیا جائے مسجد الحرام، مسجد اقصی اور میری مسجد (مسجدنبوی)۔ (بخاری و مسلم) یہ الفاظ بخاری کے ہیں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1186»
تخریج:
«أخرجه البخاري، ومسلم، تقدم:578.»
تشریح:
1. یہ حدیث باب الاعتکاف کے آخر میں گزر چکی ہے۔
اس جگہ اسے دوبارہ لانے کا مقصد غالباً یہ ہے کہ نذر کے لیے ان تین مقامات مقدسہ کے سوا اور کسی جگہ کو متعین و مقرر نہ کیا جائے۔
(سبل السلام) 2. یہ اس طرف بھی اشارہ ہے کہ ان تین مساجد کی طرف تو سفر کی نذر جائز ہے اور کسی جگہ کی طرف نہیں۔
واللّٰہ أعلم۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1186