بلوغ المرام
كتاب القضاء -- قاضی ( جج ) وغیرہ بننے کے مسائل
3. باب الدعوى والبينات
دعویٰ اور دلائل کا بیان
حدیث نمبر: 1213
وعن الأشعث بن قيس رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «‏‏‏‏من حلف على يمين يقتطع بها مال امرىء مسلم هو فيها فاجر لقي الله وهو عليه غضبان» ‏‏‏‏ متفق عليه.
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قسم کھا کر کسی دوسرے کا مال اڑا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر سخت ناراض ہو گا۔ (بخاری و مسلم)

تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1213  
´دعویٰ اور دلائل کا بیان`
سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص قسم کھا کر کسی دوسرے کا مال اڑا لے اور وہ اس میں جھوٹا ہو تو اللہ تعالیٰ سے ایسی حالت میں ملاقات کرے گا کہ وہ اس پر سخت ناراض ہو گا۔ (بخاری و مسلم) «بلوغ المرام/حدیث: 1213»
تخریج:
«أخرجه البخاري، المساقاة، باب الخصومة في البئر والقضاء فيها، حديث:2356، ومسلم، الإيمان، باب وعيدمن اقتطع حق مسلم.....،حديث:138.»
تشریح:
راویٔ حدیث:
«حضرت اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ» ‏‏‏‏ اشعث بن قیس بن معدیکرب کندی۔
ابومحمد ان کی کنیت تھی۔
صحابی ہیں۔
کوفہ میں فروکش ہوئے۔
یوم یرموک میں ان کی ایک آنکھ ضائع ہو گئی تھی۔
بڑے سخی اور مہربان انسان تھے۔
ایک بار قسم کھائی اور اس کا کفارہ پندرہ ہزار دیا۔
آذر بائیجان کے والی بنے۔
صفین میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھے۔
حضرت علی رضی اللہ عنہ کی وفات کے چالیس روز بعد ۴۰ ہجری میں ۶۳برس عمر پا کر فوت ہوئے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1213