بلوغ المرام
كتاب العتق -- آزادی کے مسائل
1. (أحاديث في العتق)
(آزادی کے متعلق احادیث)
حدیث نمبر: 1228
وعن ابن عمر رضي الله عنهما قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «‏‏‏‏الولاء لحمة كلحمة النسب لا يباع ولا يوهب» ‏‏‏‏ رواه الشافعي وصححه ابن حبان والحاكم وأصله في الصحيحين بغير هذا اللفظ.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء بھی نسب کی طرح ایک تعلق ہے جسے نہ فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔ اسے شافعی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور صحیحین میں اس کا اصل ہے جس کے الفاظ یہ نہیں۔

تخریج الحدیث: «تقدم:816.»
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 1228  
´(آزادی کے متعلق احادیث)`
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ولاء بھی نسب کی طرح ایک تعلق ہے جسے نہ فروخت کیا جا سکتا ہے اور نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔ اسے شافعی نے روایت کیا ہے اور ابن حبان اور حاکم نے اسے صحیح قرار دیا ہے اور صحیحین میں اس کا اصل ہے جس کے الفاظ یہ نہیں۔ «بلوغ المرام/حدیث: 1228»
تخریج:
«تقدم:816.»
تشریح:
اس حدیث سے معلوم ہوا کہ آزاد کرنے والا‘ ولا کے تعلق کی بنا پر اسی طرح میراث کا مستحق ٹھہرتا ہے جس طرح نسب کا قریبی اس کا مستحق ہوتا ہے۔
اور جس طرح باپ بیٹے اور بھائی بھائی کا ایسا تعلق ہے جو ناقابل فروخت ہے اور ہبہ بھی نہیں ہو سکتا، اسی طرح تعلق ولا بھی فروخت کیا جا سکتا ہے نہ ہبہ کیا جا سکتا ہے۔
جمہور علماء کا یہی مسلک ہے۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث/صفحہ نمبر: 1228