مسند اسحاق بن راهويه
كتاب الصلوٰة -- نماز کے احکام و مسائل

اللہ کی رضا کی خاطر اذان دینے کی فضیلت
حدیث نمبر: 204
قَالَ جَابِرٌ: وَقَالَ عَامِرٌ عَنْ سَعْدِ بْنِ اَبِیْ وَقَّاصٍ، اَنَّهٗ قَالَ: لَاَنْ اَقْوٰی عَلَی الْاَذَانِ مُحْتَسِبًا اَحَبُّ اِلَیَّ مِنَ الْجِهَادِ، وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ.
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: اللہ کی رضا کی خاطر ثواب کی نیت سے اذان دینے کی قوت پانا مجھے جہاد، حج اور عمرے سے زیادہ محبوب ہے۔