الادب المفرد
كِتَابُ -- كتاب
135. بَابُ حُسْنِ الْخُلُقِ
حسن اخلاق کا بیان
حدیث نمبر: 271
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ‏:‏ لَمْ يَكُنِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاحِشًا وَلاَ مُتَفَحِّشًا، وَكَانَ يَقُولُ‏:‏ ”خِيَارُكُمْ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلاَقًا‏.‏“
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نہ فحش گو تھے اور نہ تکلفاً فحش گوئی کرتے تھے بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: تم میں سے بہتر وہ ہیں جو اخلاق کے لحاظ سے سب سے عمدہ ہیں۔

تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه البخاري، الأدب، باب حسن الخلق و السخاء و ما يكره من البخل: 6035، 3559 و مسلم: 2321 و الترمذي: 1975 - الصحيحة: 286»

قال الشيخ الألباني: صحيح