صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي -- کتاب: غزوات کے بیان میں
64. بَابُ غَزْوَةُ ذَاتِ السَّلاَسِلِ:
باب: غزوہ ذات السلاسل کا بیان۔
وَهِيَ غَزْوَةُ لَخْمٍ وَجُذَامَ، قَالَهُ: إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، وَقَالَ ابْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ، عَنْ عُرْوَةَ: هِيَ بِلَادُ بَلِيٍّ، وَعُذْرَةَ، وَبَنِي الْقَيْنِ
‏‏‏‏ یہ وہ غزوہ ہے جو قبائل لخم و جذام کے ساتھ پیش آیا تھا۔ اسے اسماعیل بن خالد نے کہا ہے اور ابن اسحاق نے بیان کیا ان سے یزید نے اور ان سے عروہ نے کہ ذات السلاسل، قبائل بلی، عذرہ اور بنی القین کو کہتے ہیں۔