الادب المفرد
كِتَابُ رَحْمَةِ -- كتاب رحمة
178. بَابُ الطَّيْرِ فِي الْقَفَصِ
پرندوں کو ڈربے وغیرہ میں رکھنے کا حکم
حدیث نمبر: 383
حَدَّثَنَا عَارِمٌ، قَالَ‏:‏ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ قَالَ‏:‏ كَانَ ابْنُ الزُّبَيْرِ بِمَكَّةَ وَأَصْحَابُ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَحْمِلُونَ الطَّيْرَ فِي الأَقْفَاصِ‏.‏
حضرت ہشام بن عروہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہما مکہ کے حاکم تھے جبکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ پرندوں کو ڈربوں میں رکھتے تھے۔

تخریج الحدیث: «ضعيف: أخرجه الفاكهي فى أخبار مكة: 364/3 و البيهقي فى السنن: 333/5 و ابن أبى خيثمة فى تاريخه: 209/1»

قال الشيخ الألباني: ضعيف
  الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 383  
1
فوائد ومسائل:
اس روایت کی سند منقطع ہے کیونکہ ہشام نے اپنے دادا ابن زبیر رضی اللہ عنہما کا دور نہیں پایا، تاہم پرندوں کو پالنا اور ڈربوں میں بند کرنا جائز ہے جیسا کہ آئندہ حدیث سے ظاہر ہے، بشرطیکہ ان کی خوراک کا خیال رکھا جائے۔
   فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 383