سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت اس وقت تک قائم نہیں ہوگی جب تک لوگ اپنے گھروں کو مراحیل کی طرح نہ بنالیں۔“ ابراہیم کہتے ہیں کہ اس کا مطلب ہے دھاری دار چادروں کی طرح۔
الشيخ الحديث مولانا عثمان منيب حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث ، الادب المفرد: 777
1
فوائد ومسائل: رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیش گوئی سچ ثابت ہوئی کہ آج جس طرح کے گھر بنائے جا رہے ہیں اور ان کے اندر جو تزئین و آرائش ہے وہ قیامت کی واضح علامات میں سے ہے۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے، حدیث:۴۵۹ کے فوائد۔
فضل اللہ الاحد اردو شرح الادب المفرد، حدیث/صفحہ نمبر: 777