صحيح البخاري
كِتَاب الْمَغَازِي -- کتاب: غزوات کے بیان میں
86. بَابُ وَفَاةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
باب: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4466
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ , حَدَّثَنَا اللَّيْثُ , عَنْ عُقَيْلٍ , عَنْ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا:" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تُوُفِّيَ وَهُوَ ابْنُ ثَلَاثٍ وَسِتِّينَ"، قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: وَأَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، مِثْلَهُ.
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے عقیل نے، ان سے ابن شہاب نے، ان سے عروہ بن زبیر نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی تو آپ کی عمر تریسٹھ سال کی تھی۔ ابن شہاب نے کہا کہ مجھے سعید بن مسیب نے بھی اسی طرح خبر دی تھی۔
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 4466  
4466. حضرت عائشہ‬ ؓ س‬ے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تریسٹھ (63) برس کی عمر میں انتقال فرمایا۔ ابن شہاب نے کہا: مجھے سعید بن مسیب نے اسی طرح کی روایت بیان کی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:4466]
حدیث حاشیہ:
13ربیع الاول 11ھ یوم دوشنبہ وقت چاشت تھا کہ جسم اطہر سے روح انور نے پرواز کیا، اس وقت عمر مبارک 63 سال قمری پر چار دن تھی۔
انا للہ وإنا إليه راجعون، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث/صفحہ نمبر: 4466