سنن دارمي
مقدمه -- مقدمہ
32. باب في فَضْلِ الْعِلْمِ وَالْعَالِمِ:
علم اور عالم کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 338
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ حَفْصٍ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنْ الْحَسَنِ: لَوْلا يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالأَحْبَارُ سورة المائدة آية 63، قَالَ: "الْحُكَمَاءُ الْعُلَمَاءُ".
امام حسن بصری رحمہ اللہ نے اس آیت: «﴿لَوْلَا يَنْهَاهُمُ الرَّبَّانِيُّونَ وَالْأَحْبَارُ ....﴾» [المائدة: 63/5] انہیں ان کے عابد و عالم کیوں نہیں روکتے ہیں کی تفسیر میں فرمایا کہ «الربانيون» سے مراد حکماء اور علماء ہیں۔

تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف أشعث بن سوار، [مكتبه الشامله نمبر: 339]»
اس روایت کی سند ضعیف ہے، اور اس کو امام دارمی کے علاوہ کسی نے روایت نہیں کیا ہے۔