ابوجعفر محمد بن علی سے مروی ہے، انہوں نے کہا: اہل کلام (منطق و فلسفہ والے) کے ساتھ نہ بیٹھو کیونکہ یہ وہی لوگ ہیں جو الله تعالیٰ کی آیات میں کلام کرتے ہیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده ضعيف لضعف الليث هو: ابن أبي سليم، [مكتبه الشامله نمبر: 414]» اس روایت میں لیث بن ابی سلیم ضعیف ہیں۔ دیکھئے: [الإبانة 383، 405، 543، 808]