امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: میں نے امام زہری اور یحییٰ بن ابی کثیر رحمہما اللہ سے سنا: وہ کہتے تھے کہ وہ (مستحاضہ) ہر نماز کے لئے علاحدہ غسل کرے گی۔ امام اوزاعی رحمہ اللہ نے کہا: اور مکحول سے بھی مجھے یہی روایت پہنچی ہے۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 939]» یہ سند تو صحیح ہے، لیکن دوسری جگہ کہیں نہیں ملی۔ مکحول کی روایت ضعیف ہے۔ نیز دیکھئے حديث رقم (791)۔