عبداللہ البہی نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے مجھ سے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف فرما تھے، ایک لڑکی سے فرمایا: ”مجھے مصلی دے دو“، اس نے کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بچھا کر نماز پڑھنا چاہا تو اس نے کہا: سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا کہ وہ حائضہ ہے، فرمایا: ”اس کا حیض اس کے ہاتھ میں تھوڑے ہی ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده حسن، [مكتبه الشامله نمبر: 1105]» اس روایت کی سند حسن ہے۔ دیکھئے: [صحيح ابن حبان 1356]، [موارد الظمآن 331]۔ نیز اثر (1107)۔