قاسم سے مروی ہے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے مصلّٰی (جائے نماز) دے دو“، تو انہوں نے عرض کیا: میں حائضہ ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ (یعنی: حیض) تمہارے ہاتھ میں تھوڑے ہی ہے۔“
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1111]» اس حدیث کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [مسلم 298]، [أبوداؤد 261]، [نسائي 272]، [ترمذي 134] و [أبوعوانه 313/1]