مجاہد رحمہ اللہ سے مروی ہے «﴿حَتَّى يَطْهُرْنَ﴾» سے مراد ہے جب خون کا آنا منقطع ہو جائے، اور «﴿فَإِذَا تَطَهَّرْنَ﴾» فرمایا: یعنی جب غسل کر لیں۔
تخریج الحدیث: تحقيق الحديث: حسين سليم أسد الداراني: «إسناده صحيح، [مكتبه الشامله نمبر: 1121]» اس قول کی سند صحیح ہے۔ دیکھئے: [تفسير طبري 385/2]، [مصنف عبدالرزاق 1272] و [الدر المنثور 260/2]